جس کو خط لِکھا جائے اُس کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ خط پڑھ کر لکھنے والے کو مطمئن کرے
خط لکھنا اور اظہارِ رائے کرنا ہر کسی کا حق ہے، لیکن یہ امربالکل عیاں ہے کہ سیاسی بحرانوں کا علاج خطوط سے نہیں بلکہ جمہوری قیادت کو سیاسی کردار ادا کرنے سے ممکن ہے۔ نائب امیرجماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 14 فروری 2025
22:37

(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے منصورہ میں دیر، مالاکنڈ اور بونیر سے نوجوانوں کے وفد اور علماء کرام کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی صدارتی مدت کے ابتداء میں اسرائیل کی شکست پر عدم توازن، مایوسی اور حواس باختگی کا شکار ہیں۔
امریکی صدر کے جارحانہ اور احمقانہ بیانات کے خلاف پوری دُنیا خصوصاً عرب ممالک اور دیگر مسلم ممالک کے سربراہوں کی طرف سے ردعمل حوصلہ افزاء ہے۔ حکومتِ پاکستان بانی پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کے کشمیر و فلسطین پر مؤقف کو بار بار اُجاگر کرے، قائد اعظم نے دونوں خطوں کے حوالے سے پاکستانی قوم کی ترجمان واضح لائحہ عمل دیا جو آج بھی زندہ حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور اسرائیل برطانیہ/یورپ کا ناجائز بچہ ہے۔ دُنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آوازیں بلند ہونا غزہ کے بہادر عوام کی کامیابی ہے۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا اپنے مؤقف سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھنا اور اظہارِ رائے کرنا ہر کسی کا حق ہے، جسے خط لِکھا جائے اُس کی بھی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اُسے پڑھے، سُنے اور خط لکھنے والے کو مطمئن کرے۔ لیکن یہ امر اب بالکل عیاں ہے کہ سیاسی بحرانوں کا علاج خطوط سے نہیں قومی سیاسی جمہوری قیادت کو قومی سیاسی کردار ادا کرنے سے ممکن ہے۔ ماضی کے تمام تجربات گواہ ہیں کہ اب قومی سیاسی جمہوری قیادت سِول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر انحصار نہ کرے۔ لیاقت بلوچ نے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتیں گذشتہ ایک سال کے اعلان کردہ منصوبوں، ایم او یوز کی فہرست جاری کرے اور ان پر عملدرآمد کا چارٹ / اسٹیٹس بھی پیش کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ قومی ترقی کے منصوبوں کے اعلانات کی فہرست تو طویل ہے لیکن عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ پورے ملک میں دہشت گردی، بدامنی، اسٹریٹ کرائمز اور عوام کے جان، مال، عزت کا عدم تحفظ شدت کیساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ کراچی میں بیبس عوام ہیوی ٹریفک کے قتلِ عام سے غیرمحفوظ ہوگئے اور اندرونِ سندھ بدامنی، ڈاکو راج، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ بڑا المناک ہے۔ جماعتِ اسلامی کی سندھ کے عوام کے لیے امن اور ڈاکو راج کے خاتمہ کے لیے جدوجہد عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کیلئے سبق ہے

اسلامی جمعیت طلبا نے انتظامیہ سے گرینڈ افطار ڈنر کی اجازت نہیں لی، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

آبادی کی افزائش پر قابو پا کر سماجی و اقتصادی ترقی کی شرح کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے،خواجہ عمران نذیر

نادہندہ یونٹس سے ریکوری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،محمد علی

سینئر سکیل سٹینو گرافرز سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کیلئے پراسیس کا آغاز کر دیا گیا،ترجمان پنجاب ..

منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈائون بلاتعطل جاری رکھا جائے،آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان،شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ڈاکٹر عثمان ..

پنجاب بھرمیں 1262ٹریفک حادثات میں 24افراد جاں بحق1514،زخمی ہوئے

سی ٹی ڈی کی کارروائی،انتہا پسند گروپ فتنہ الخوارج سے منسلک دو انتہائی خطرناک دہشتگردگرفتار

وزیراعلی پنجاب نے فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 8ارب روپے کے فنڈز دے دئیے، ترجمان ..

سر سبز پنجاب، پنجاب فوڈ اتھارٹی حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ ہے،ترجمان

پنجاب اسمبلی اجلاس ،کچے میں ڈاکوئوں سے نوے فیصد علاقہ خالی کروا لیا گیا ،جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے،کٹائی ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شہبازشریف حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں
-
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کیلئے سبق ہے
-
کراچی،سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی
-
خیبرپختونخواہ میں ہر قسم کی کاروباری ادائیگیوں کیلئے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کا فیصلہ
-
دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی
-
گنڈا پور کہتے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،پارلیمانی میٹنگ میں آپریشن کی بات ہی نہیں ہوئی
-
سونا مزید مہنگا ہوگیا، نئی قیمت 3لاکھ 20 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کرگئی
-
کچے میں 90 فیصد علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کروالیا گیا ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل
-
آئی ایم ایف سے بات چیت جاری، جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، گورنراسٹیٹ بینک
-
نوازشریف کی طبیعت ناساز، دورہ سعودی عرب ملتوی
-
عوام نے گھروں پرسولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے‘ مفتاح اسماعیل