نوازشریف کی طبیعت ناساز، دورہ سعودی عرب ملتوی

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سابق وزیر اعظم کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کر رہے ہیں

جمعرات 20 مارچ 2025 23:35

نوازشریف کی طبیعت ناساز، دورہ سعودی عرب ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ ان کی صحت کی عمومی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوا، نواز شریف کو ان کے معالجین کی جانب سے فضائی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کر رہے ہیں۔نواز شریف کے معالجین نے نواز شریف کو پیس میکر لگوانے کی تجویز دے دی، صدر مسلم لیگ (ن) ہر رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں