اندرون لاہور 7 ہزار دکانیں مسمار کرنے کی تیاریاں
نواز شریف کے لاہور اتھارٹی برائے ہیریٹج ریوائیول کا چارج سنبھالنے کے بعد اندرون لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں تجاویزات کیخلاف آپریشن سے 40 سے 50 ہزار خاندان متاثر ہونے کا امکان
محمد علی
جمعہ 18 اپریل 2025
23:29

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاہور اتھارٹی برائے ہیریٹج ریوائیول نامی ایک اتھارٹی قائم کی گئی جس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف نواز شریف مقرر کیے گئے۔ اس تھارٹی کے قیام کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے تاریخی اندرون لاہور کے علاقے میں ہزاروں دکانیں گرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ کے مطابق اندرون لاہور میں تجاویزات کیخلاف آپریشن کے دوران 7 ہزار دکانیں مسمار کیے جانے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے اندرون لاہور کے تاجروں نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ 3 نسلوں سے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ، ہم انشاء اللہ یہیں رہیں گے اس منصوبے کو بنانے والے یہاں سے جائیں گے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ووٹ سے نفرت ہو چکی اس لیے 2024 کے الیکشن میں ووٹ نہیں دیا، لیکن اب نواز شریف مجبور کر رہے ہیں کہ ان کیخلاف ووٹ دیا جائے۔ تاجروں کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں تو معلوم ہی نہیں کہ حکومت کرنا کیا چاہتی ہے، ہمیں تو صرف پریس کانفرس سے معلوم ہوا کہ یہاں آپریشن ہونے والا ہے، کسی نے ہمیں بلا کر اعتماد میں نہیں لیا کہ یہاں کیا کرنے جا رہے ہیں، ہم نے تو ووٹ بھی انہیں دیا تھا لیکن اب معلوم نہیں کہ یہ ہمیں سڑکوں پر کیوں لانا چاہتے ہیں، ہم یہ سب نہیں ہونے دیں گے سڑکوں پر آ جائیں گے۔ یہ دکانیں پہلے انہوں نے خود بنائیں اور اب کہہ رہے کہ گرانے جا رہے ہیں، یہاں سے ہمارے اور ہمارے بچوں کا روزگار لگا ہوا ہے، 7 ہزار دکانوں کا مطلب ہے کہ ہر دکان سے 4 سے 5 خاندان جڑے ہیں یعنی 40 سے 50 ہزار خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ان دکانیں سے، اتنی آسانی سے ان دکانوں کو نہیں جانے دیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کیخلاف بڑی کامیابی، بوسن گینگ کے 2 سرکردہ ڈاکو ہلاک

معمولی تلخ کلامی پر سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

شاہ محمود قریشی نے ملک میں سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی

ٴپنجاب اسمبلی میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور

آپریشن ’’بُنٴْیًانٌ مًّرٴْصُوص‘‘ کی کامیابی میں پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش ..

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کی پوپ لیو (چودہویں کارڈینل )کو مبارکباد

محکمہ داخلہ پنجاب،مقدس الفاظ، آیات والے اخبارات اور کاغذات کے پیکجنگ میں استعمال پر دفعہ 144کے تحت مکمل ..

غیرقانونی کمرشل عمارتوںو کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے، ڈی جی ایل ڈی اے

ایل ڈی اے کی دیگر سکیموں میں بھی آپریشن جلد شروع کیا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے

پنجاب اسمبلی میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شاندار "فتح مارچ" کا انعقاد

ایف بی آر کے 30افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں مستقل بنیادوں پرترقی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مودی کے دن گنے جا چکے ہیں، اب فیصلہ بھارت کی عوام کرے گی
-
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
-
انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا اب بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی
-
بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی
-
پاکستان بھارت جنگ میں ثابت ہوا کہ چینی جنگی طیارہ جے 10سی مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے
-
کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار
-
جنگ میں چین دوستی نے بہت اچھا منظر پیش کیا، مغرب کو پتا چل گیا کہ پاکستان تنہا اورکمزور ملک نہیں
-
غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ
-
مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات
-
پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ،الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار700 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
مشرقی سرحد کی طرح مغربی سرحد پر بھی بھارت کی ’’ بی ٹیم ‘‘ دہشتگردوں کو شکست دیں گے