کسی بھی صوبے کے وسائل پر سب سے پہلا حق اس صوبہ کے عوام کا ہوتا ہے
26ویں آئینی ترمیم پر مختلف جماعتوں کا موقف مختلف ہوسکتا ہے اس کو بڑے اختلاف سے تعبیر نہ کیا جائے، غزہ پرمشترکہ جدوجہد کیلئے مجلس اتحاد امت پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے، مولانا فضل الرحمن کی امیرجماعت اسلامی سے ملاقات، میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 21 اپریل 2025
20:00

(جاری ہے)
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت اور اس پر اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی اور او آئی سی کے کمزور موقف پر اظہار تشویش کیا۔
دونوں اطراف کی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر اسرائیلی مظالم پر جاندار موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو امریکا اور اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جے یو آئی سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے مشترکات پر رابطے اور بات چیت جاری رکھے گی، تاہم جماعت اسلامی سیاسی جدوجہد صرف اپنے پلیٹ فارم سے ہی کرے گی۔ انھوں نے منصورہ آمد پر مولانا فضل الرحمن اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے امیر جماعت نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کو کلی طور پر مسترد کیا اور ہمارا موقف واضح ہے کہ آئینی ترمیم سے عدلیہ کمزور ہوئی ہے۔ اسی طرح انھوں نے الیکشن دھاندلی سے متعلق جماعت اسلامی کے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات فارم 45کی بنیاد پر ہونی چاہیے، ملک کو فارم 45کے آئینی ڈاکومنٹ کے موجود ہونے پر نئے الیکشن کی نہیں بلکہ گزشتہ انتخابات کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں اطراف کی قیادت میں اتفاق پایا گیا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے قیام کی ضرورت ہے، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں۔ اسی طرح مہنگائی اور معیشت کی خراب صورت حال پر ان کے اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان گفتگو ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ موجودہ حالات میں انسانیت اور امت کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ کی صورت حال ہے، جماعت اسلامی کی فلسطین پر عوامی بیداری مہم جاری رہے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ غزہ کے مسئلہ پر پوری امت میں اضطراب ہے اور اس حوالے سے او آئی سی کو واضح اور جاندار موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے غزہ پر مشترکہ جدوجہد کے لیے مجلس اتحاد امت پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وسائل پر سب سے پہلا حق صوبہ کے عوام کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر مختلف جماعتوں کا مختلف موقف ہو سکتا ہے، جسے بڑے اختلاف سے تعبیر نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

اہل تشیع کمیونٹی کے وفدکی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے اینٹی ٹیررازم پنجاب سمیت 14مسودات قوانین منظور کر الئے ، خضدار میں دہشتگردی ..

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 سال بعد پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹر نیشنل کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، بلال صدیق کمیانہ

آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات،ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات ..

لاہور کو تجاوزات سے پاک بنانے کی کوششیں کامیابی سے جاری ہیں،شاہد عباس کاٹھیہ

ا*ارشد ندیم نے پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کر لی

ڈی سی لاہور کا تحصیل کینٹ کا دورہ ، صفائی و سیوریج آپریشنز کا جائزہ

لاہور سے جدہ جانے والی حج پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پنجاب اسمبلی ،حکومت نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں اینٹی ٹیررازم پنجاب سمیت 14مسودات قوانین منظور کر ..

رانا صاحب چھا گئے!
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
خضدار حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 سال بعد پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی
-
بی ایل اے اور ٹی ٹی پی دونوں بھارت کی پراکسیز ہیں
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ فوج کا نہیں حکومت کا ہے
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
رانا صاحب چھا گئے!
-
پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں
-
حکومت خیبرپختونخوا صوبے کی یکساں ترقی کیلئے پرعزم، پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 58 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
-
پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرینگے
-
وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی استحکام اوربھارت کی مسلط جنگ کیخلاف تاریخی قائدانہ کردار ادا کیا
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے کا اعزاز بھی قومی اعزاز ہے
-
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا پہلا موقع