حکومت عوام کو تعلیم، صحت اور امن دے نہیں رہی بس صرف ٹیکس کی گردان کررہی ہے
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو مزید مراعات، غریبوں کو باندھ کر مارا گیا، چچا بھتیجی کی حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کردی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 12 جون 2025
19:42

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے مختص کی گئی رقم آئی ٹی کی تعلیم کے لیے رکھی جاتی تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے۔
بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو ترجیح نہیں دی گئی، اور شمسی توانائی پر 18فیصد ٹیکس لگانے سے سولر پلیٹ کی قیمت میں مزید تین ہزار اضافہ ہوچکا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں چھ سو فیصد اور عام ملازمین کے لیے صرف دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا جو ناقابل قبول ہے، حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت کا تعین نہیں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کراچی میں عوام پانی کے لیے بلبلا رہے ہیں، کے فور منصوبہ بائیس سال سے تعطل کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نورا کشتی جاری، دونوں مل کر فارم سنتالیس کا نظام چلا رہے ہیں۔۔ امیر جماعت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دیا جبکہ حقیقت میں امریکی صدر منافق اور دھوکے باز ہیں،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکہ سے مسئلہ فلسطین پر ڈٹ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی فلسطین کے لیے عالمی امن کارواں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خواجہ آصف نے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کو مالی فحاشی قرار دیا ہے تو وہ اس فاشسٹ نظام سے الگ کیوں نہیں ہوجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مراعات یافتہ طبقہ دکھاوے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتا ہے، حقیقت میں یہ ایک ہیں اور اس میں اپوزیشن کی نام نہاد بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انقلاب کی ضرورت ہے۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میم کے حساب سے تو بلاول بھٹو ٹھیک جارہے ہوں گے اور بظاہر وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ شاید ٹرمپ کی نظر میں ان کا کوئی مقام بن جائے البتہ اگر وہ واقعتا سفارت کاری میں کوئی نام بنانا چاہتے ہیں تو انہیں سنجیدہ اور ٹھوس بات کرنی چاہیے۔ اس موقع پر میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،محمد علی

ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیرسلمان رفیق

پولیس سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے کوشاں ہے، آئی جی پنجاب

صوبائی وزیر بلال یاسین سے سرکلر روڈمارکیٹس صدور کی ملاقات

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی200 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،خلاف ورزی پر جرمانہ

پنجاب حکومت عوام کی خدمت کا کام جاری رکھے ہوئے ہے،صوبائی وزیرصہیب احمد

پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ اور سویپ و کومبنگ آپریشنز جاری، 70 مشکوک افراد حراست میں لئے ..

آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین و اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں

وزیر اعلی کی ہدایات کے پیش نظر پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فی ایکڑ پیداوار 60 من تک لے کر جائیں گیاصلاحات کی جا رہی ہیں‘ رانا تنویر حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل پیسے بھی کمانے لگا، ایک ہزار ڈالرز کما لئے
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
-
وزیراعلیٰ کی پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کو ایشین چمپئن بننے پر مبارکباد
-
وزیراعلی کا فضائی سفر کو محفوظ بنانے کا مشن، انتظامی اداروں کو ایئرپورٹس کے قریب واقع حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر