خواجہ آصف نے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخواہ میں اضافہ کو مالی فحاشی قرار دیا وہ فاشسٹ نظام سے الگ کیوں نہیں ہوجاتے؟
ملک کا مراعات یافتہ طبقہ دکھاوے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتا ہے، حقیقت میں یہ ایک ہیں اور اس میں اپوزیشن کی نام نہاد بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی نیوزکانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 12 جون 2025
19:49

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے مختص کی گئی رقم آئی ٹی کی تعلیم کے لیے رکھی جاتی تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے۔
بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو ترجیح نہیں دی گئی، اور شمسی توانائی پر 18فیصد ٹیکس لگانے سے سولر پلیٹ کی قیمت میں مزید تین ہزار اضافہ ہوچکا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں چھ سو فیصد اور عام ملازمین کے لیے صرف دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا جو ناقابل قبول ہے، حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت کا تعین نہیں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کراچی میں عوام پانی کے لیے بلبلا رہے ہیں، کے فور منصوبہ بائیس سال سے تعطل کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نورا کشتی جاری، دونوں مل کر فارم سنتالیس کا نظام چلا رہے ہیں۔۔ امیر جماعت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دیا جبکہ حقیقت میں امریکی صدر منافق اور دھوکے باز ہیں۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکہ سے مسئلہ فلسطین پر ڈٹ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی فلسطین کے لیے عالمی امن کارواں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خواجہ آصف نے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کو مالی فحاشی قرار دیا ہے تو وہ اس فاشسٹ نظام سے الگ کیوں نہیں ہوجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مراعات یافتہ طبقہ دکھاوے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتا ہے، حقیقت میں یہ ایک ہیں اور اس میں اپوزیشن کی نام نہاد بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انقلاب کی ضرورت ہے۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میم کے حساب سے تو بلاول بھٹو ٹھیک جارہے ہوں گے اور بظاہر وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ شاید ٹرمپ کی نظر میں ان کا کوئی مقام بن جائے البتہ اگر وہ واقعتا سفارت کاری میں کوئی نام بنانا چاہتے ہیں تو انہیں سنجیدہ اور ٹھوس بات کرنی چاہیے۔ اس موقع پر میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ملک بھر میں شدید بارشیں،4بچوں سمیت 35افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی

شیخ وقاص اکرم کے عالیہ حمزہ کو کیے گئے مبینہ آڈیو میسجز لیک

ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی

وفاقی ،صوبائی ٹیکس دفاتر کے درمیان روابط کے فقدان نے منقسم ٹیکس نظام پیدا کیا ‘ علی عمران آصف

لاہور بورڈ نے افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور پولیس کی لازوال قربانیوں کی داستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر فلڈ الرٹ جاری

سمجھتا ہوں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے‘ سربراہ نیٹ بال فیڈریشن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک بھر میں شدید بارشیں،4بچوں سمیت 35افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی
-
نیٹ میٹرنگ ختم ، نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی
-
لکی مروت، قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی کے قریب دھماکہ،ایک شخص جاں بحق 3 زخمی
-
شیخ وقاص اکرم کے عالیہ حمزہ کو کیے گئے مبینہ آڈیو میسجز لیک
-
تارکین وطن کیخلاف مزید سخت پالیسی، امریکہ کا مہاجرین کو اب صرف چھ گھنٹے کے نوٹس پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ
-
’کاش وہ ویڈیوز ریلیز ہو جائیں جن میں آپ ’اُن‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے معافیاں مانگ رہے تھے‘
-
دریائے سندھ میں تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر سیلاب
-
پی ٹی آئی حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے‘ رانا ثنااللہ
-
پاکستان کے اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے‘ نمائندہ آئی ایم ایف
-
فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھادیے
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے