پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بیانات بجٹ کی ناکامیاں زائل کرنے کیلئے صرف نورا کشتی ہیں
موجودہ اتحادی حکومت معیشت پر بڑا بوجھ ہے، سرکاری فنڈ سے چلائی گئی حکومتی تشہیری مہم عوام کیساتھ بڑا فراڈ ہے، ملک میں سیاسی بحران ختم کرنا قومی سلامتی کیلیے ناگزیر ہے۔ نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 12 جون 2025
20:07

(جاری ہے)
قومی سیاسی جمہوری قیادت کو اسٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بامعنی، بامقصد قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں قومی سیاسی اُمور پر مشاورت کی؛ معروف ماہرِ تعلیم، سینئر پروفیسر شیخ محمد رفیق کی اہلیہ کی وفات پر جنازہ کے شرکاء سے خطاب کیا؛ معروف زمیندار، کسان رہنما عثمان تارڑ نے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور زراعت، کسانوں کے مسائل پر بریفنگ دی؛ معروف کالم نویس اور سماجی رہنما چوہدری حمد اکرم کے عشائیہ میں شرکت کی، اِس موقع پر فرید احمد پراچہ بھی ساتھ تھے.
لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عملاً زراعت کسان/ہاری کے مسائل کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے، زراعت کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے صوبوں کو کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا. حکومت نے آئی ایم ایف سے جاگیرداروں کے لیے ہر طرح کا تحفظ حاصل کرلیا لیکن زراعت اور غریب کے خاتمہ کا حکم مان لیا ہے. وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری جزانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف کے سامنے بیبسی، ناکام بجٹ اور مِنی بجٹ لانے کا خود ہی اعلان کردیا۔ وفاقی بجٹ کے نفاذ سے صنعت، تجارت کا پہیہ مفلوج رہے گا، زراعت بڑی زبوں حالی سے دوچار ہوگی، آئی ٹی، سولر انرجی، کنسٹرکشن سیکٹر بدستور مشکلات کا شکار رہیں گے. حکومت اور اقتصادی ٹیم تسلیم کرے کہ اُن کا پیش کردہ بجٹ ناکارہ اور معیشت کے لیے اور عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے. حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور بجٹ کا ازسرِنو جائزہ لے کر اسے پاکستان دوست، عوام دوست اور غریب عوام کے لیے َزحمت کی بجائے رحمت کا ذریعہ بنائے۔ لیاقت بلوچ نے غزہ فلسطین میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 120 فلسطینیوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی ناجائز سرپرستی خود امریکہ کے لیے دنیا بھر میں رُسوائی کا سبب بن رہی ہے. امریکی پالیسی سازی صیہونیت کی ڈکٹیشن کے تابع ہے. مشرقِ وسطیٰ ممالک کو بلیک میل کرکے اسرائیل کے ناجائز وجود کے تحفظ کی پالیسی سے امریکہ دنیا بھر میں غیر اہم ہورہا ہے. فلسطین و کشمیر کے مسائل کا حل عالمی امن کے لیے بنیاد کا پتھر ہے۔ فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حق خودارادیت کے حصول کے لازوال تاریخ ساز قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. عالمِ اسلام اتحاد اور عالمی مسائل پرواضح، دوٹوک اور یکساں مؤقف و حکمتِ عملی عالمی قوتوں کو مِلتِ اسلامیہ کے مسائل حل کرنے پر مجبور کردے گا، وگرنہ ہر مسلم ملک اِسی طرح مصائب و مشکلات، بحرانوں اور خوفناک بے یقینی کا شکار رہے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

شیخ وقاص اکرم کے عالیہ حمزہ کو کیے گئے مبینہ آڈیو میسجز لیک

ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی

وفاقی ،صوبائی ٹیکس دفاتر کے درمیان روابط کے فقدان نے منقسم ٹیکس نظام پیدا کیا ‘ علی عمران آصف

لاہور بورڈ نے افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور پولیس کی لازوال قربانیوں کی داستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر فلڈ الرٹ جاری

سمجھتا ہوں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے‘ سربراہ نیٹ بال فیڈریشن

مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لکی مروت، قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی کے قریب دھماکہ،ایک شخص جاں بحق 3 زخمی
-
شیخ وقاص اکرم کے عالیہ حمزہ کو کیے گئے مبینہ آڈیو میسجز لیک
-
تارکین وطن کیخلاف مزید سخت پالیسی، امریکہ کا مہاجرین کو اب صرف چھ گھنٹے کے نوٹس پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ
-
’کاش وہ ویڈیوز ریلیز ہو جائیں جن میں آپ ’اُن‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے معافیاں مانگ رہے تھے‘
-
فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھادیے
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
-
سرگودھا ، پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کے 21 مقدمات میں مطلوب میلسی کا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
-
پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
-
لاہور پولیس کی لازوال قربانیوں کی داستان
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر فلڈ الرٹ جاری