لاہور: سانحہ سندر فیکٹری، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ،امدادی کارروائیاں جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 11:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء):لاہور میں فیکٹری کی عمارت گرے کئی گھنٹے ہونے کو آئے، دبے ہوئے درجنوں مزدور اب تک نہ نکالے جا سکے۔ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی۔ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے چھت کا لینٹر توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خدشہ ہے کہ سو کے قریب مزدور اب بھی ملبے تلے موجود ہیں۔

انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور، پلاسٹک بیگ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کی چوتھی منزل زیر تعمیر تھی جو اچانک گر گئی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔فیکٹری میں کام کرتے ورکرز، اور مزدوروں کی بڑی تعداد ملبے تلے دب گئی۔ریسکیو ٹیموں اور پاک فوج کی انجینئرنگ کور کے جوانوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ ملبہ ہٹانے کے لیے پاک فوج کی ہیوی مشنری بھی موقع پر پہنچ گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جائے حادثہ پر پہنچے۔ اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔ بحریہ ٹاؤن کی ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں