اداکارہ شیبابٹ دبئی کے دی ایڈریس ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث ہوٹل کے احاطے میں پھنس گئیں

جمعرات 31 دسمبر 2015 23:41

اداکارہ شیبابٹ دبئی کے دی ایڈریس ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث ہوٹل کے احاطے میں پھنس گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2015ء)سینئر اداکارہ شیبابٹ دبئی کے دی ایڈریس ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث ہوٹل کے احاطے میں پھنس گئیں ، رات گئے تک شیبا بٹ ہوٹل سے باہر نہ نکل سکیں ۔اداکارہ شیبابٹ نے دبئی سے این این آئی کو فون پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی کے ہوٹل میں لگنے والی آگ میں پھنس چکی ہوں اور باہر نکلنے کا کوئی بھی راستہ نظر نہیں آرہا چاروں طرف افراتفری برپاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے روتے ہوئے کہاکہ خدا سے دعاکریں کہ میں یہاں سے زندہ سلامت نکل آؤں ۔ تاہم رات گئے تک شیبا بٹ ہوٹل سے باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور اس حوالے سے جب اداکارہ شیبا بٹ سے دوبارہ موبائل پر رابطہ کیا گیا تو ان کو کہنا تھا کہ میں ابھی تک آگ میں پھنسی ہوئی ہوں اور سکیورٹی اہلکار لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں مگر آگ اس قدر شدید ہے جس کا اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں