وزیر اعلی پنجاب کا سال نو کے موقع پر پنجاب بھر کے 10 لاکھ ملازمین کو اپ گریڈیشن کا عظیم تحفہ ہے ‘ چوہدری غلام غوث
جمعہ 1 جنوری 2016 21:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کی سمری کی منظوری دے کر پنجاب میں دس لاکھ کے قریب کلیریکل کیڈر کے ملازمین کو نئے سال2016ء کے موقع پر عظیم اور تاریخی تحفہ دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں - ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام کو سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جو لوگ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ملازمین کے حق میں نہیں سمجھتے تھے وزیر اعلی کے اس تاریخی اقدام نے اس غلط تاثر کو زندہ دفن کر دیا ہے اور لاکھو ں ملازمین کی ہمدردیاں لے کر ان کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہے -ان خیالات کا اظہار پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے اپنے ایک بیان میں کیا - وزیر اعلی پنجاب کی منظور کی گئی سمری کے مطابق جونئیر کلرک کو گریڈ7 سے گریڈ11 ،سینئر کلرک کو گریڈ9 سے گریڈ14 ، اسسٹنٹ کو گریڈ 14 سے گریڈ16 اور سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ16سے ریگولر گریڈ17 دیا گیا ہے اور ٹیکنیکل کیڈر کی ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دے دی ہے -جس کے مطابق گریڈ5 سے گریڈ16 تک پائے جانے والے تمام ٹیکنیکل کیڈر کے ملازمین کو ہر دس سال بعد اگلا سکیل دے دیا جائے گا- اس کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے کیا گیا ہے -یاد رہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پہلے ہی خادم پنجاب زندہ باد ریلی کا اعلان کر چکی ہے اور اگلے ہفتے یہ شاندار ریلی سیکرٹریٹ سے مال روڈ،فیصل چوک پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی -
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امیر العظیم کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو انکی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ..
ایران کے غزہ فلسطین پر جرات مندانہ مؤقف اور اقدام کی تحسین ،ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم ..
شہبازطالب کووفاقی وزیراطلاعات کا سٹاف آفیسرمقررکردیا گیا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع
دانیال گیلانی تبدیل ،احمد عزیزتارڑ سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا گیا
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا ..
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی