وزیر اعلی پنجاب سے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات میں گفتگو

جمعہ جنوری 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعہ کو یہاں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے ملاقات کی- جس میں باہمی دلچسپی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا-وزیر اعلی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیوں اور پاک افواج کے جرات مندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لئے پاک افواج نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے - پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں -انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے - سال2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، ترقی یافتہ ، پرامن اور خوشحال ہے - سال 2016ء ملک میں حقیقی امن کی بحالی کا سال ہو گا-

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments