اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریں> کرکٹر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اور عدالت عالیہ کے سنگل ..

> کرکٹر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اور عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء)انٹرا کورٹ اپیل جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد عامر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

ملکی بدنامی کا باعث بننے والے سابق کھلاڑی کو نیوزی لینڈ میں ہونے والی کرکٹ سیریز میں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا جانا قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی اشتعال کا سبب ہے۔

محمد عامر کو برطانیہ نے سزایافتہ ہونے کی وجہ سے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے روکنے کے احکامات بھی صادر کئے جائیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں