کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی‘ہر ممکن کوشش سے دہشتگردوں کا خطے سے صفایا کیا جائیگا‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مخصوص مائنڈسیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدرارت امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ ہر ممکن کوشش سے دہشت گردوں کا خطے سے صفایا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مخصوص مائنڈسیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ دہشت گردی،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کرکے موثربنایا گیا ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں جس سے پاکستان سے انتہاپسندوں کا صفایا کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں