اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپاکستان میں‌ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ،پہلا روزہ پیر کو ہو گا

پاکستان میں‌ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ،پہلا روزہ پیر کو ہو گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2006ء)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے پہلا روزہ پیر کو ہو گا۔ مفتی منیب الرحمن کے مطابق پاکستان میں بعض مقامات پر مطلع بالکل صاف تھا اور بعض پر ابر آلود تھا۔

(خبر جاری ہے)

پاکستان کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت وصول نہیں ہوئی محکمہ موسمیات نے بھی سرکاری طور پر جبکہ سپارکو نے بھی اپنی باقاعدہ تحقیقاتی رپورٹ میں سرکاری طور پر مطلع کر دیا تھا کہ 23ستمبر کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے پشاور کوئٹہ اور سرحد کے دیگر مقامات سمیت عدم رویت کی رپورٹ دی گئی اس لئے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے پاکستان میں کہیں بھی چاند نہیں آیا کل 30شعبان ہے یکم رمضان المباک۱۴۲۷ ھجری پیر کو ہو گا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں