پاکستان کے بیشتر شہروں میں بجلی کا بریک ڈاوٴن

اتوار 24 ستمبر 2006 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2006ء) پاکستان میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔واپڈا کے ترجمان شفقت جلیل کے مطابق ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملک میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے ۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان پشاور میں بجلی منقطع ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی اور سندھ کے دوسرے شہروں میں بجلی بجال ہے ۔اطلاعات کے مطابق پشاور میں بجلی بحال ہو گئی ہے ۔بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی وجوہات کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ واپڈا کے ترجمان نے تخریبی کارروائی کے امکان کو رد کر دیا ہے ۔واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ بجلی کتنی دیر بعد بحال ہوگی۔ملک بھر میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کو خبروں کی اشاعت و ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں