پاکستان افواہوں کی زد میں،صدر مشرف کی معطلی اورایران پر امریکی حملے کی افواہیں

اتوار 24 ستمبر 2006 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2006ء) ملک میں ہونے والے طویل بریک ڈاوٴن کی وجہ سے ملک بھر افواہوں کی زد میں ہے ملک بھر میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ صدر مشرف کو ان کے ہی کسی جنرل نے برطرف کر دیا ہے جبکہ ایران پر امریکی حملے کی بھی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ صدر مشرف کو معطل کر دیا گیا اور ایران پر امریکہ نے حملہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایران سے جانے والی بجلی لائن میں خلل پڑا اور پاکستان بھر میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوئی ہے۔ اُردو پوائنٹ نے صدر مشرف کی معطلی بارے اعلیٰ سطحی انٹیلی جنس ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس قسم کی کسی بھی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں