اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 نومبر 2016 21:28

اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھیں

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی مشہور اداکارہ قسمت بیگ پر کل شب لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حملے میں قسمت بیگ شدید زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہسپتال میں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں اب وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھی ہیں۔ قسمت بیگ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں