ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور

ملک گیر ہڑتال 15دن کیلئے موخر، 18نکاتی سیفٹی سٹینڈرڈ طے پالئے گئے

جمعرات 24 نومبر 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی قیادت میںناصر باغ و مال روڈ پر احتجاج ہوا اور ٹائون ہال سے ڈی آئی جی اپریشن کے دفتر تک ریلی نکالی گئی ۔ پولیس کا ایل پی جی کے کاروبار میں مداخلت اور بھتہ خوری کرنے کیخلاف ڈی آئی جی آپریشن کے دفتر کے باہر دھرنہ دیا گیا۔

جس کے بعد ڈی آئی جی اپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر انکی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم سے ڈی آئی جی آپریشن کے دفاتر میں مزاکرات ہوئے جس کے بعد 18نکاتی نکات پر معاہدہ ہوا اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ پولیس اب ایل پی جی کے کاروبار میں مداخلت نہیں کریگی اوربھتہ لینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ آج سے پولیس کا ایل پی جی کے کاروبار میں مداخلت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔

پولیس و ضلعی انتظامیہ سے 18نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں ہے۔ سیفٹی سٹینڈرڈ پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ڈی آئی جی اپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا۔ 28نومبر کو خیبر سے کراچی تک ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کو 15دن کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال اب 12دسمبر کو ہوگی۔

عوام کو اب سستی گیس ملے گی اور غریب صارفین کو سستی گیس دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب اوگرا اپنی سمت درست کر لے۔گوجرانوالہ میں قائم غیر معیاری سلنڈر بنانے والے کارخانوں کیخلاف فوری ایکشن لے اور موت کے کھلونے بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ہم اسلام آباد میں اوگرا کے دفتر کا گھیرائو کرینگے۔ اوگرا خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے۔ جگہ جگہ سلنڈر پھٹنے کا ذمہ دار صرف اور صرف اوگرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں