اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںبرطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی لاہور آمد ، وزیر اعلی پنجاب نے استقبال ..

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی لاہور آمد ، وزیر اعلی پنجاب نے استقبال کیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء): برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن لاہور پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

(خبر جاری ہے)

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں برطانوی وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ و علاقائی امور اور برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں