پیپلز پارٹی نے کٹھن وقت گزارا،جانتے ہیں تحریکیں کس طرح چلتی ہیں،قمر زمان کائرہ

نوا زلیگ، تحریک انصاف اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ڈر ہے، عمران خان کل آئے ہیں مگر انہیں بہت جلدی ہے،لا ہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 25 نومبر 2016 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر مشکل وقت کی بات درست ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ تحریکیں کس طرح چلتی ہیں،’’پیپلز پارٹی کو نوا زلیگ، تحریک انصاف اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ڈر ہے‘‘ عمران خان کل آئے ہیں مگر انہیں بہت جلدی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے کہا تھا خان صاحب تمہیں ان عدالتوں سے کچھ نہیں ملے گا مگر انہوں نے ہماری بات نہیں مانی، پامانا پر دھرنے کا آغاز پیپلز پارٹی نے کیا اور عمران خان کیساتھ چلے تھے مگر صبح ہوئی تو انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا۔

ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا اور ایوبی آمریت سے آج تک آمریت کا مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کارکنوں کے مطالبے پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں،پیپلز پارٹی ملک کو متحد کرتی اور اختیارات دیتی ہے۔’’یہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے آصف علی زرداری سے اختیارات واپس لیکر صوبوں کو دیے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے گوادر پورٹ کو سنگاپور سے واپس لیکر چین کو دی تاہم ہمارے مخالفین اب سی پیک کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہیں پتہ بھی ہے کہ سی پیک ہے کیا سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی تھی۔ قائرہ نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف بالائی اتارنے والے ہیں، سی پیک کیلئے آصف علی زرداری نے انتھک محنت کی مگر تب لوگ ان کے چین جانے پر باتیں اور تنقید کرتے تھے۔ ہمارے دور میں ملک کے حالات کیا تھے اور آج کیا ہیں پارٹی کا پرچم پھر سے سربلند کر نا ہو گا اور غلطیاں بھول کر آگے بڑھنا ہے۔پیپلزپارٹی نی5سال میں جوکام کیاوہ15سال میں نہ ہوسکا․دانش اسکول کہاں گئے،سرکاری اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں