عمران خان کل آئے مگر انہیں جلدی ہے ‘ ہمیں نوا زلیگ ، تحریک انصاف او اسٹیبلشمنٹ سے خوف نہیں ‘قمرزمان کائرہ

جمعہ 25 نومبر 2016 14:57

عمران خان کل آئے مگر انہیں  جلدی ہے ‘ ہمیں نوا زلیگ ، تحریک انصاف او اسٹیبلشمنٹ سے خوف نہیں ‘قمرزمان کائرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو نوا زلیگ ، تحریک انصاف اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ڈر ہے‘ عمران خان کل آئے ہیں مگر انہیں بہت جلدی ہے ‘ ہم عمران خان کو کہتے رہے آپ کوان عدالتوں سے کچھ نہیں ملے گا مگر انہوں نے ہماری بات نہیں مانی ‘ پیپلز پارٹی پر مشکل وقت کی بات درست ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ تحریکیں کس طرح چلتی ہیں ‘ پارٹی کا پرچم پھر سے سربلند کر نا ہو گا اور غلطیاں بھول کر آگے بڑھنا ہے‘ہماری حکومت نے گوادر پورٹ کو سنگاپور سے واپس لیکر چین کو دی تاہم ہمارے مخالفین اب سی پیک کی باتیں کر رہے ہیں۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پامانا پر دھرنے کا آغاز پیپلز پارٹی نے کیا عمران خان نے رات کو متفقہ طور پر چلنے کی بات کی اور مگر صبح ہوئی تو انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا اور لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا اور ایوبی آمریت سے آج تک آمریت کا مقابلہ کیا بلاول بھٹو نے کارکنوں کے مطالبے پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ‘پیپلز پارٹی ملک کو متحد کرتی اور اختیارات دیتی ہے‘یہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے آصف علی زرداری سے اختیارات واپس لیکر صوبوں کو دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گوادر پورٹ کو سنگاپور سے واپس لیکر چین کو دی تاہم ہمارے مخالفین اب سی پیک کی باتیں کر رہے ہیں ۔انہیں پتہ بھی ہے کہ سی پیک ہے کیا سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ صرف بالائی اتارنے والے ہیں ، سی پیک کیلئے آصف علی زرداری نے انتھک محنت کی مگر تب لوگ ان کے چین جانے پر باتیں اور تنقید کرتے تھے ہمارے دور میں ملک کے حالات کیا تھے اور آج کیا ہیں پارٹی کا پرچم پھر سے سربلند کر نا ہو گا اور غلطیاں بھول کر آگے بڑھنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں