خواجہ سرئواں نے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

خواجہ سرا وقار نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے درخواست دائر کردی

جمعہ 25 نومبر 2016 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) خواجہ سرئواں نے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا‘ خواجہ سرا ء وقار نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سراں کے تحفظ کیلئے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا وقار نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت خارجہ، مذہبی امور نادرا اور وفاقی ادارہ شماریات کو فریق بنایا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سراں کو معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، آئے دن خواجہ سراں پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے ہیں، خواجہ سراں پر تشدد کی وجہ انکے کیلئے قانون سازی نہ ہونا ہے رخواست میں کہا گیا ہے کہ معاشرتی رویے کی وجہ سے خواجہ سراں کے والدین بھی انہیں نہیں اپناتے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو خواجہ سرا ئوں کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کرے۔

خواجہ سرائوں کیلئے وسائل مختص کیے جائیں اور خواجہ سراں کو الگ شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے خواجہ سرا ئو ں کو مردم شماری میں بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں