اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںقسمت بیگ کے قتل کی تفتیش انویسٹی گیشن سے لیکر ہومی سائیڈ کو منتقل کرنے ..

قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش انویسٹی گیشن سے لیکر ہومی سائیڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ قسمت بیگ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جانتی تھی ‘ انویسٹی گیشن انچارج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش انویسٹی گیشن سے لیکر ہومی سائیڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

اس حوالے سے تھانہ ہربنس پورہ کے انویسٹی گیشن انچارج نبی بخش نے بتایا کہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات کو سائنٹیفک تفتیش کے لئے ہومی سائیڈ کو منتقل کیا جائے گا تاکہ جلد سے جلد مقتولہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے ۔ اسی لیے یہ تفتیش میرے پاس سے لیکر ہومی سائیڈ کو دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ میری ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ قسمت بیگ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جانتی تھی ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں