اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںناصرباغ احتجاجی جلسے جلوسوں کیلئے مختص،ضلعی انتظامیہ کانوٹیفیکیشن ..

ناصرباغ احتجاجی جلسے جلوسوں کیلئے مختص،ضلعی انتظامیہ کانوٹیفیکیشن جاری

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء):ضلعی انتظامیہ لاہورناصرباغ کواحتجاجی جلسے جلوسوں کیلئے مختص کردیاہے،جس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہورکے نوٹیفیکیشن میں کہاگیاہے کہ ناصرباغ کے علاوہ کسی بھی مقام پردھرنے ،جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ناصرباغ میں کسی بھی پروگرام کیلئے 10دن پہلے تحریری درخواست دیناہوگی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں