پاکستان کی دو طرفہ امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے ،عمران گورائیہ

جمعہ 25 نومبر 2016 18:01

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے کہاہے کہ بھارت کو یکطرفہ جارحیت سے باز رہنا چاہیے اورپاکستان کی دو طرفہ امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

عمران گورائیہ نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ او ر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے خلاف ور ی اورکھلی جارحیت ہے جس پر پاکستان ہرفورم پراوازبلند کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتی ، بالخصوص شہری ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس پر فائرنگ غیر انسانی فعل اور ناقابل برداشت عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں