پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹر زکی ترقیاتی سکیموں کیلئی 1ارب روپے سے زائدکی منظوری

جمعہ 25 نومبر 2016 18:01

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 33 ویں اجلاس میں پبلک بلڈنگز سیکٹراورپبلک پرایئویٹ پارٹنرشپ سیکٹرکی کل 6 سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب15کروڑ 70 لاکھ 73ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 33ویں اجلاس میںجن 2 ڈویلپمنٹ سکیٹرز کی6 سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پبلک بلڈنگز سیکٹر کی سکیم ضلع راولپنڈی اور ملتان میں مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ریجینل کیمپسوں کے قیام(امبریلا پی سی ون)کے لیے 1 ارب 2کروڑ 40لاکھ روپی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیکٹر کی سکیموں راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے حصول کے لیے فزیبلیٹی سٹڈی (پی سی ٹو) 2کروڑ 25لاکھ روپے ، فیصل آباد شہر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ (پی سی ٹو)کے تحت مادھوانہ ڈرین کے قریب ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ روپے ، شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ لمبائی 43 کلومیٹرکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ (پی سی ٹو) کے تحت دو رویہ کرنے کے لیے منصوبہ کی فزیبلیٹی سٹڈی 2 کروڑ 31 لاکھ 78 ہزار روپے ، فیصل آباد سرگودھا روڈ فیصل آباد بائی پاس تا چنیوٹ لمبائی 20 کلومیٹرکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ (پی سی ٹو) کے تحت دو رویہ کرنے کے لیے منصوبہ کی فزیبلیٹی سٹڈی 1 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار روپے اورخانیوال لودھراں روڈ چوک نیازی خانیوال تا سپر چوک لودھراں روڈ لمبائی 98 کلومیٹرکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ (پی سی ٹو) کے تحت دو رویہ کرنے کے لیے منصوبہ کی فزیبلیٹی سٹڈی 5 کروڑ 68 لاکھ56 ہزار روپے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں