یوای ٹی کے زیراہتمام پروگرام دھنک 16 کا انعقاد

جمعہ 25 نومبر 2016 18:01

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)طلبا کی انوائرمینٹل اینڈ ہارٹیکلچر سو سائٹی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ماسٹر پینٹس کے تعاون سے دوروزہ پروگرام دھنک16 کا انعقاد کیاگیا۔ یہ پروگرام سٹریٹ آرٹ مقابلہ جات، سکیچنگ اور دیگرمصوری پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

تقریب کا بنیادی مقصدطلبہ و طالبات کا مصوری کے ہنر کو اجا گر کرنا تھا۔ اس مقابلہ میں مختلف تعلیمی اداروں سمیت رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ اور یو ای ٹی سب کیمپس فیصل آباد نے شرکت کی۔ اس مقابلہ میں یونیورسٹی کی اندرونی دیوار کو طلبہ و طالبات نے رنگوں سے دلکش بنایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں