گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گا،شاہد نذیر

جمعہ 25 نومبر 2016 18:12

گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گا،شاہد نذیر
لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) تاجر رہنما وایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س و انڈسٹریز شاہد نذیر نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبہ پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنائے گا جبکہ حکومت کا صنعتی ترقی کاخواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔

اور ہر ہفتے ایک ہزار چینی کینٹینر قراقرم ہائی وے کے ذریعے پاکستان میں سی پیک کے ذریعے گوادر پورٹ کے ذریعے بیرون ملک جائیں گے جس سے پاکستان کو اقتصادی راہداری کی مد میں اربوں ڈالر آمدنی ہوگی ۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں سے جہاں پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا وہاں ملکی معیشت بھی استحکام پذیر ہوگی اور ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونے سے بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبہ پاکستان کی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے میں معاون ثابت ہوگا۔شاہد نذیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کے لیے مفید،ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔گوادر بندر گاہ باقاعدہ طور پر فعال ہونے سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ملکی خوشحالی کا آغاز ثابت ہوگا ،انہوںنے کہا کہ چین کے 300کینٹنروں پر مشتمل سامان کی گوادر بندر گا ہ کے ذریعے بنگلہ دیش،سری لنکا، یواے ای کے بعد یورپی یونین کو ترسیل سے گوادر تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اورپاکستان کو راہداری اور بندرگاہ کے استعمال کی مد میں کثیر رقم حاصل ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر اور ملکی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں