مو لا نا فضل الرحمن کاشیخ الحدیث حضرت مو لا نا مفتی عیسیٰ خان کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعہ نومبر 18:12

مو لا نا فضل الرحمن کاشیخ الحدیث حضرت مو لا نا مفتی عیسیٰ خان کے انتقال ..
لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے بزرگ عالم دین شیخ الحدیث حضرت مو لا نا مفتی عیسیٰ خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مو لا نا کے انتقال کی خبر سے انھیں دلی دکھ ہوا ہے مر کزی میڈیا آفس کے مطابق مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ مر حوم جید عالم دین تھے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی عیسیٰ خان کو اللہ نے بے پناہ خوبیوں سے نواز ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مر حوم سچے عاشق رسول ؐتھے انہوں نے اپنی ساری زندگی حدیث اور تفسیر پڑھانے میں گذار دی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کی علمی ،دینی ،تحقیقی،تدریسی اور ملی خد مات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک شفیق استاد تھے ۔ انہوں نے دعا کی اللہ رب العزت مر حوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافر مائے ۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی کے ناظم عمومی مو لا نا عبد الغفور حیدری و دیگر راہنمائوں نے بھی مو لا نا مفتی عیسیٰ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments