سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے ، ناصر سعید،زاہد بخاری

جمعہ 25 نومبر 2016 18:12

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) تاجر راہنما، پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدروپولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ پنجاب ناصر سعید نے کہا ہے کہ سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اس سے پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہوگا ،چینی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہورہے ہیں ،چین کی سرمایہ کاری46ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی پاک چین اقتصاداری راہداری نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر منصوبہ ہے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں ،سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے بھی جلد مکمل ہوجائیں گے جس سے ملک سے ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا اور یہ منصوبہ ملک میںغربت میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوںنے کہا کہ حکومتی مراعات و ترغیبات سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں نئے انڈسٹریل زونز کا قیام اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو انڈسٹریز لگانے کیلئے مفت اراضی کی فراہمی سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کے ساتھ ساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پر دستیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں