بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے انتخاباب میں پارٹی ڈسپلن کیخلاف ورزی کرنیوالوں کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 25 نومبر 2016 18:12

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستا ن مسلم لیگ(ن)کا بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے انتخاب میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ ، درخواستیں جمع، 28نومبر بروز سوموار درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہو گا، پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پارٹی دسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیںکیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میںپارٹی قیادت مرحلہ وار تادیبی کاروائی عمل میں لائے گی جس میں شوکاز نوٹس،عہدوں سے برطرفی اورڈی سیٹ کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ ریفرنس بھیجاجائے گا ۔گذشتہ روز پارٹی دفتر میں خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں چند روز قبل لوکل گورنمنٹ کی مخصوص سیٹوں پر ہونے والے الیکشن میں پارٹی نشان پر شکست سے دوچار ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لاہور میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے واضح مارجن سے فتح حاصل کی ہے،تاہم کچھ حلقوں میں مسلم لیگ کی ٹکٹ ہونے کے باوجود انہیں جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے ،اظہر فاروقی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو درخواستیں وصول کرے گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میاں مرغوب کی سربراہی میں کمیٹی ایک ماہ میں پارٹی ڈسپلن کے حوالے سے ہر یونین کونسل کی سطح پر فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں غزالی سلیم بٹ رمضان صدیق بھٹی ، تنویر ضیاء بٹ ، حافظ نعمان ، کرنل (ر) مبشر جاوید ،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں