جنرل قمر جاوید باجوہ کے قادیانی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے: معروف صحافی ہارون رشید

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 نومبر 2016 21:37

جنرل قمر جاوید باجوہ کے قادیانی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے: معروف صحافی ہارون رشید

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) ہارون رشید کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے قادیانی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئند آرمی چیف کیلئے امیدواروں میں شامل جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا تعلق قادیانی مذہب سے ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ نگار ہارون رشید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسی تمام خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کی جانب سے باقائدہ تحقیق کی گئی ہے اور انہیں معلوم ہوا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک راست فکر مسلمان ہیں۔ ہارون رشید نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق مزید کیا انکشافات کیے ہیں؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں