لاہور ہائیکورٹ کی150 سالہ تقریبات کے سلسلہ میںمیوزیم کے افتتاح اور یادگاری ٹکٹ کے اجراء کی تقریب آج ہو گی

جمعہ 25 نومبر 2016 22:09

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں عدالت عالیہ کے میوزیم کا افتتاح اور یادگاری ٹکٹ کے اجراء کے حوالے سے تقریب آج ہفتہ کی صبح ساڑھے دس بجے عدالت عالیہ لاہور کے مرکزی لان میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ عدالت عالیہ میوزیم اور یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کریں گے۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ضلعی عدلیہ لاہو ر کی جانب سے منعقدہ جوڈیشل کانفرنس میں بھی خصوصی شرکت کریں گے، مذکورہ کانفرنس مقامی ہوٹل میں سہ پہر دو بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں