ٹریفک وارڈنز نے ایک جگہ سے دوسری جگہ شراب لیجانیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) سیکٹر انچارج گڑھی شاہو انسپکٹر اقبال حمید اور ٹریفک وارڈن نے ایک جگہ سے دوسری جگہ رکشہ کے اندر شراب لے جانے والے ملزم رئیس احمد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکٹر انچاج گڑھی شاہو انسپکٹر اقبال حمید اور ٹریفک وارڈن محبوب احمد شملہ پہاڑی کے قریب ڈیوٹی دے رہے تھے کہ قریب ایک مقامی ہوٹل سے آنے والے رکشہ سوار کو مشکوک سمجھ کر روکا تو وہ فرار ہونے لگا جس پر انسپکٹر اور ٹریفک وارڈن نے ملزم کا پیچھا کر کے ملزم رئیس احمد کو گرفتار کر لیا اور رکشہ میں موجود شراب کی 44بوتلیں ہاف جبکہ 4بوتلیں فل برآمد کر لیں۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے شراب کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر لے جا کر بیچتا تھا ۔ ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے سیکٹر انچارج گڑھی شاھو انسپکٹر اقبال حمید اور ٹریفک وارڈن کو منشیا ت فروش گرفتار کر کے بھا ری مقدار میں شراب برآمد کرنے پر شاباش دی اور انعام کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں