صوبے بھر میں تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر 66نئے کھیل کے میدان بنائے جا رہے ہیں ‘ صوبائی وزیر کھیل

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پورے پنجاب سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ‘ جہانگیر خانزادہ

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کی درست سمت میں رہنمائی کے لیے کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،صوبے بھر میں تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر 66نئے کھیل کے میدان بنائے جا رہے ہیں جہاں کرکٹ ، ہاکی اور فٹ بال کے علاوہ علاقائی کھیلوں کے لیے بھی سہولیات مہیا کی جائیں گی ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پورے پنجاب سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیںقومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،انشائاللہ آئندہ چھ ماہ میں یہ تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرزپنجاب جہانگیر خانزادہ نے لاہور کالج وویمن یونیورسٹی اور حاجی زبیتا خان خاکسار ٹریڈرز کے اشتراک سے کرنل شجاع خانزادہ شہید باسکٹ بال گولڈ کپ وویمن چمپئن شپ 2016 کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے ساتھ ساتھ کھیلاڑیوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

مستقبل قریب میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کو بھی خصوصی مراعات سے نوازا جائے گا۔کھیلاڑیوں کی تربیت اور فٹنس کے لیے بین الاقوامی ماہرین سے مدد لی جا رہی ہے۔باسکٹ بال یمپین شپ کے انعقاد کا مقصد سانحہ اٹک کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 26دسمبر کو ہوا جس میںخیبر پختوخواہ ، سندھ ، پنجاب ، فاٹا ، اسلام آباد ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور شجاع خانزادہ باسکٹ بال کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

حتمی مقابلہ پنجاب گرینز اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جسے ایچ ای سی کی ٹیم نے واضح برتری سے جیت لیا۔ صوبائی وزیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے پہنائے اور ان کے کوچز اور منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیں اورجیتنے والی ٹیم کو چمپئن ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عبدالجواد ، کرنل شجاع خانزادہ شہید باسکٹ بال کلب کے آرگنائزرز، لاہور کالج یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس حمیرا، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کرنل نسیم بٹ ، کرنل آصف ڈار کرنل مکرم،سلیم بنگش، ضابطہ خان اور محمد رزاق وٹو موجود تھے۔

جہانگیر خانزادہ نے چمپئن شپ کے انعقاد پر لاہور کالج یونیورسٹی اور کرنل شجاع خانزادہ کلب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے والد سمیت شادی خان کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے خواتین کی کھیلوں کے میدان میں بڑھتی ہوئی تعداد پر خوشی کا اظہار کیا اور شپ میں حصہ لینے والی طالبات کے والدین کے تعاون پر انہیں مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ معاشرے سے عدم برداشت اور جارہانہ رویوں کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

اس سے قبل وزیر ِ کھیل نے قذافی سٹیڈیم ہاکی کلب میں وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرنیشنل جو جسٹواور بیلٹ ریسلنگ چمپئن شپ 2016کا بھی افتتا ح کیا۔جہانگیرخانزادہ نے چمپئن شپ میں حصہ لینے والے چاروں صوبوں کے کھلاڑیوںڈی ایچ اے ،ہائر ایجوکیشن، پاک آرمی، نیوی، ائیر فورس ،پولیس، واپڈا، فاٹا اور علاقائی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ہمارا قیمتی اثاثہ اور قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ان کا تخفظ اور ان کی سرپرستی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان کا بہترین دوست ہے پاکستان میں چائنیز بیس گیمز کے فروغ سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات میں بھی خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں