مغلپورہ کے رہائشی عاطف کے گھر سال نو کے پہلے بچے کی پیدائش

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء)لاہور کے علاقے مغلپورہ کے رہائشی عاطف کے گھر سال نو کا پہلا بچہ پیدا ہو ا جس کا نام علی رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے سال 2017ئ کے آغاز کے 3منٹ بعد مغلپورہ میں عاطف نامی شہری کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

والدین نے فوری طور پر بچے کا نام بھی تجویز کر لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا نام علی رکھیں گے۔ دوسری جانب 2016 ئ کا آخری بچہ بھی گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج خانپور کی خاتون کے ہاں ہوا جس کا نام عبدالمعید رکھا گیا ہے۔ بچے کے والد عمران کا کہنا ہے کہ وہ بیٹے کی پیدائش پر بے حد خوش ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں