شوبز نیوز*

اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے اٹلی میں شادی کیلئے اپلائی کردیا

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے اٹلی میں شادی کے لیے اپلائی کردیا۔تفصیلات کے مطابق سویرا شیخ ایک سال قبل ملٹی نیشنل کمپنی کے شوٹ میں حصہ لینے کے لیے اٹلی روانہ ہوئی تھیں جہاں انھوں نے یورپ کے مختلف ممالک میں ایک ماہ تک کمرشل شوٹ میں حصہ لیا اور اس کو مکمل کروانے کے بعد انھوں نے اٹلی میں مقیم اپنے بچپن کے ساتھی کے ساتھ منگنی بھی کر لی۔

(جاری ہے)

اب انھوں نے اٹلی قوانین کے تحت شادی کے لیے اپلائی کردیاہے اور 2017ئ میں سویرا شیخ شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں