�ے دوران میٹرو ٹرین منصوبے کانصف سے زائد تعمیراتی کام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب کا پہلا فلائی اوورتعمیر

دو ارب70 کروڑ12لاکھ روپے کمرشلائزیشن فیس و صول کی گئی 74غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کیا گیا

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے لاہور اورنج لائن میٹر و ٹرین کا نصف سے زائد57فیصدتعمیراتی کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سال2016کے دوران شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کئی اور منصوبے بھی مکمل کئے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بی اوٹی کی بنیاد پرپنجاب کا پہلا فلائی اوور کاہنہ ریلوے کراسنگ کے مقام پر 3ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ایک ارب 80کروڑ روپے سے فیروز پور روڈ سے ایل ڈی اے سٹی تک نئی سڑک کی تعمیر ایل ڈی اے سٹی سے ہڈیارہ ڈرین کے پل تک 3.8کلومیٹر طویل سٹرک کی توسیع و بحالی اور ہڈیارہ ڈرین کے پل کی توسیع کے منصوبے مکمل کئے گئے۔

اسی طرح 3ارب 21کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے خیابان جناح سے ڈیفنس روڈ تک 2.5کلو میٹر طویل نئی رابطہ سٹرک ڈیفنس روڈ سے بچڑ خانہ ڈسٹری بیوٹری تک 1.4کلومیٹر طویل سٹرک لیک سٹی سے اڈا پلاٹ تک بچڑ خانہ ڈسٹری بیوٹر ی کے سا تھ ساتھ 2.6کلومیٹر طویل سٹرک 4.8کلومیٹر طویل ڈیفنس روڈ کی توسیع و بحالی اور ویلنشیا ٹان سے انجینئر ز ٹان تک نئی رابطہ سٹرک تعمیر کی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں 55کروڑ روپے کی لاگت سے دو رویہ سٹرک کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا گیا۔اس وقت پانچ ارب12کروڑ روپے کی لا گت سے ٹھوکر نیاز بیگ تا ڈاکٹرز ہسپتال اور مال روڈ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ کی توسیع اور چوبچہ ریلوے پھاٹک پر انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہی- اس کے علاوہ گورومانگٹ روڈ ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام بھی 22کروڑ 40لاکھ روپے سے جاری ہی-ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کچا جیل روڈکوٹ لکھپت کے علاقے میں مولانا شوکت علی روڈ کو فیروز پور روڈ سے منسلک کرنے کے لئے ایک ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور تعمیر کر رہی ہے جس کا نصف سے زیادہ کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں