نارووال ‘موٹر سائیکل اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) نارووال کے قریب موٹر سائیکل اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے محلہ دوبرجی ارائیاں کا رہائشی شعبان اپنی والدہ اور بیوی کے ہمراہ اپنے عزیز کے ختم میں شرکت کے لئے موضع اہلو لعل آ رہا تھا کہ ڈومالہ کے قریب انکی موٹڑ سائیکل سامنے سے آنیوالی پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار پچاس سالہ پروین بی بی اور پچیس سالہ رابعہ زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپپتال منتقل کر دیا گیا لیکن پروین بی بی سر میں شدید چوٹ آنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی اور راستہ میں ہی جاںبحق ہو گئی۔

پک اپ ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا،ڈومالہ چوکی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں