2017 چور لیٹروں او رپانامہ چورحکمرانوں سے نجات کا سا ل ہو گا‘یاسمین راشد

موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گورننس کے حوالے سے 2016کا سال بد ترین تھا

اتوار جنوری 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 2017 چور لیٹروں او رپانامہ چورحکمرانوں سے نجات کا سا ل ہو گا ، شریف برادران کی شہرت کی وجہ پانامہ لیکس اور کرپشن ہے ان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ،پانامہ کیس صرف ایک کیس ہی نہیں بلکہ حکمرانوں کیخلاف کرپشن ،منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا ثبوت ہے ، پانامہ لیکس اور کرپشن میں ملوث حکمرانوں کی اقتدار سے علیحدگی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی پانامہ کیس پر بننے والے نئے بینج کا خیر مقدم کرتی ہے ، پانامہ تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے اس لیے اس کی سماعت روزانہ کی بنیا د پر کی جا ئے،ملکی دولت لو ٹنے والوں کا بلا تفریق اور بے لاگ احتساب ہو نا چا ہیے،موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کا نا م ترقی رکھا ہو ا ہے ، موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گورننس کے حوالے سے 2016کا سال بد ترین تھا،گزشتہ سال ملک نے تنزلی اور شریف خاندان کے کاروبارنے ترقی کی،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ، غربت اور بے روزگاری میںاضافہ ہو ا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ چور حکمرانوں نے قومی معاملات کو دائو پر لگا دیے ہیں، حکومت ڈ ان نیوز لیکس میں ملوث افراد کو گرفتار کر نے میں ناکام رہی ہے ، 48گھنٹوں میں مجرموں کو بے نقاب کر نے کے دعویدار چوہدری نثار فوری مستعفی ہوں ،نیوز لیکس میں ملوث عناصر نے ملک وقوم سے غداری کی ہے یہ قومی مجرم ہیں انھیں فوری گرفتار کیا جا ئے اور ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے آّرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments