اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے ،ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ قومی ..

ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے ،ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ قومی پالیسی کی تشکیل نا گزیر ہے‘ ڈاکٹر عبد القدیر

نیک نیتی کیساتھ دستیاب وسائل سے استفادہ کرنیکی ٹھان لیں توپاکستان ایک دہائی میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے،انٹرویو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے اورترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بعض معاملات پرمتفقہ قومی پالیسی کی تشکیل نا گزیر ہے ،اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو انفرادی کی بجائے اجتماعی سوچ کو فروغ دینا ہوگا ، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے اگر ہم نیک نیتی سے ان سے استفادہ کرنے کی ٹھان لیں تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے صرف ایک دہائی درکار ہے۔

(خبر جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ آج کل فلاحی سر گرمیاں کر رہا ہوں اور اس سے مطمئن ہوں ۔بد قسمتی سے ہمارے ہاں سیاست کے معنی اور مقصد کچھ اوربنا لیا گیا ہے ۔ اگر ہمیں دنیا کے ساتھ آخرت کا سامان کرنے کا سوچ لیں تو ہمارے اندر قربانی کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے معاملات میں ہمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔ داخلہ و خارجہ پالیسی اور ملک کی ترقی کیلئے ہمیں متفقہ طور پر قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور جو بھی حکومت آئے اس پر عملدرآمد میں تعطل نہیں آنا چاہیے ا س پر گامزن ہو کر ہی ہم پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں