ہال روڈ پر بنائے گئے تمام غیر قانونی پلازوں میں پارکنگ کا کوئی انتظام نہیں ‘سردار اظہر سلطان

وزیر اعلی پنجاب میاںمحمد شہباز شریف فوری طور پر ہائی لیو ل بلڈنگ کوڈ کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں ‘نائب صدر انجمن تاجران لاہور

اتوار 1 جنوری 2017 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) انجمن تاجران ہال روڈ لاہور کے نائب صدر و لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ ہال روڈ پر بنائے گئے تمام غیر قانونی پلازوں میں پارکنگ نہ ہونے کے باعث کاروبار تباہ ہو رہے ہیں،گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اظہر سلطا ن نے کہا کہ ہال روڈ اور ملحقہ گلیوں میں غیرقانونی پلازوں کی تعمیر بدستور جاری ہے اور متعدد پلازوں کو بغیر نقشہ منظور کروائے تعمیر کر کے فروخت کر دیا گیا ہے ،اس غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے پورا ہال روڈ ،مال روڈ پارکنگ اسٹینڈوں کا منظر پیش کر رہی ہے ،ان غیر قانونی پلازوں میں سیفیٹی کے لئے کسی بھی قسم کا آلات کا نہ ہونا کسی بھی بڑے حادثے اور بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیائع کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصاً وزیر اعلی پنجاب میںمحمد شہباز شریف فوری طور پر ہائی لیو ل بلڈنگ کوڈ کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں ،انہوں نے کہاکہ پلازہ اور منافع مافیا نے صرف اپنی تجوریاں بھرنے کی غرض سے ان پلازوں کو انتہائی ناقص مٹیریل سے تیار کر کے راتوں رات کھڑا کیا ہے اور ان پلازوں میں پارکنگ دینے کی بجائے بیسمنٹ کی وہ جگہ بھی دکانیں بنا کر فروخت کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے عام عوام النا س کے چلنے اور گاڑیوں کے آنے جانے کی جگہ پر غیر قانوں پارکنگ کی بھر مار ہو چکی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود ہال روڈ کا دورہ کریں اور آکر حالات کی سنگینی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ یہاں پرغیر قانونی پلازوں کی تعمیر کی آڑ میں کیا لوٹ مچی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں