قومی احتساب بیورو کا ادارہ ملک میں کرپشن روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے‘ملک محمد سعید

اتوار جنوری 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہاہے کہ ملک میں قومی احتساب بیورو حقیقی معنوں میں شفاف اور بلاامتیازاحتساب کاکردار اداکررہاہوتاتو آج پانامالیکس کامعاملہ سامنے نہ آتا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت اگر واقعی حقیقی احتساب چاہتی ہے تو پھر نیب کے ادارے کوسیاسی مداخلت سے پاک رکھاجائے اور قومی احتساب بیوروکے سربراہ کا تقررعدلیہ کے ذریعے کیاجائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا ادارہ ملک میں کرپشن روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔پانامالیکس کے اسکینڈل کو منظر عام پر آئے آٹھ ماہ سے زائد گزرچکے ہیں مگر نیب اور دیگر وفاقی ادارے اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments