علامہ اقبال ٹائون کے علاقہ سے لاش برآمد ،تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 1 جنوری 2017 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پولیس نے علامہ اقبال ٹائون کے علاقہ سے برآمد ہونے والی لاش کو پو سٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ٹائون کے علاقہ پاک بلا ک میں واقع سروس اسٹیشن کے قریب رفیع اللہ نامی شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضرور ی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پو سٹمارٹم کیلئے جنا ح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔پو لیس کے مطابق موت کی وجہ پو سٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکے گی ۔علاوہ ازیں ڈیفنس فیز فائیو میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں عثمان نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں