نیا سال بھی حکومت کی کامیابیوں ، ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کیلئے ناکامیوں کا سال ثابت ہوگا ‘ احسن اقبال

سی پیک جوائنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس انتہائی کامیاب رہا ،مزید منصوبے شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے‘ وفاقی وزیر

اتوار جنوری 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیا سال بھی حکومت کی کامیابیوں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کیلئے ناکامیوں کا سال ثابت ہوگا ،سی پیک جوائنٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس انتہائی کامیاب رہا جس کے ذریعے مزید منصوبے بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ہرگز آگے نہیں بڑھا جا سکتا اسی لئے حکومت اس شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ۔

(جاری ہے)

وژن 2025کے تحت حکومت ملک بھر میں ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تین برس پہلے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا جا رہا تھا لیکن موجودہ حکومت کی نیک نیتی اور دن رات کی محنت سے پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دیا جا رہا ہے۔

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ کامیابی کیلئے استحکام، امن اور تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے اور یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ سی پیک سے صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا اس لئے اس کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments