،پیپلز پارٹی وقت کے آمروں کیخلاف تحریکیںچلانا جانتی ہے ‘ سردار لطیف کھوسہ

چار مطالبات منوانے کیلئے حکومت پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دبائو بڑھائیں گے

اتوار 1 جنوری 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء کے عدم تعاون کی وجہ سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مقدمہ تاخیر کا شکار ہے ،پیپلز پارٹی وقت کے آمروں کے خلاف تحریکیںچلانا جانتی ہے ،چار مطالبات منوانے کیلئے حکومت پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دبائو بڑھائیں گے ۔

ایک انٹر ویو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میںجانے سے پارلیمنٹ کا اور ان کاوقار بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کے دکھوں کا مداوا ہو گا ۔انہوںنے کہا کہ عوام حکمرانوں سے میٹرو بسیں اور ٹرینیں نہیںبلکہ دو وقت کی روٹی کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

یہ پہلی حکومت ہے جس نے اپنی اناء کی تسکین کیلئے ہزاروں آشیانے اور کاروبار اجاڑ دئیے ۔انہوںنے کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے مخالف نہیں لیکن حکومت کی ترجیحات غلط ہیں۔ جنوبی پنجاب کے سارے فنڈز ایک شہر پر لگا ئے جارہے ہیں ایسے میں کیوں نہ الگ صوبے کی با ت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں