ملک میں جاری بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

پیر 29 دسمبر 2008 20:21

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29دسمبر2008) ملک میں جاری بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔جس کے باعث چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کے اخراج سےمسلسل کمی سے بجلی کی ہائیڈرل پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔جبکہ بارہ پاور جنریشن کمپنیوں کو گیس کی بندش سے تھرمل پیداوار میں کمی ہورہی ہے۔پیپکو حکام کے مطابق بجلی کا موجودہ بحران جنوری کے اختتام تک جاری رہےگا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں