بھارت سے رہائی پانے والے 67 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔ اپ ڈیٹ

منگل 30 دسمبر 2008 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30دسمبر 2008 ء) بھارت سے رہائی پانے والے سڑسٹھ پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچیں گئے۔ آج نیوز کے مطابق بھارت سے رہا ہونیوالے قیدیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے حوالے کیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارت سے رہا ہونے والے قیدیوں میں خواتین اور بچوں سمیت بعض مکمل فیملیز بھی شامل ہیں۔ بھارت میں ان افراد کو ویزہ ٹیمپرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان میں سے اکیاون کے کیسز بھارتی حکومت نے واپس لے لئے تھے جبکہ سولہ افراد نے اپنی سزا مکمل کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں