اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپاکستانی جہازاپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں،نوازشریف

پاکستانی جہازاپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں،نوازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء) مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس مقا م پر ہوناچاہئے ساٹھ سال گزرنے کے باجود وہ مقام حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔ پاکستانی جہاز او ر توپیں اپنے شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔لاہور میں مسلم لیگ نواز کے یو م تاسیس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئین توڑنےاور عدلیہ پرشب خون مارنے والے نے جب استعفیٰ دیا تو اسے گارڈ آف آنر دیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

نوا زشریف نے کہا کہ ایک طرف تو غیر ملکی مداخلت برداشت نہ کرنے کے بیانات دییئے جاتے ہیں تو دوسری جانب آئے روز ملک کی خودمختاری پر حملہ ہو رہا ہے اور غیر ملکی جہاز پاکستان پر حملے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے حالا ت درست نہ ہو ئے تو آئندہ سالوں میں بطور قوم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، نجی محفلوں میں پاکستان کے مستقبل سے متعلق مایوسی کی باتیں‌ ہو رہی ہیں اور ملک میں ہر شخص پریشان ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں