مسلم لیگی دھڑوں کا اتحاد ملکی مفاد میں ہوگا ،۔ چوہدری شجاعت

اتوار 4 جنوری 2009 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2009ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد ملکی مفاد کے لئے ہو گا۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری بیان میں اْنہوں نے کہا کہ اتحاد اچھی چیز ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ یہ اتحاد لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور غیر ملکی جارحیت کے لئے ہے تو مسلم لیگ ق تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ با ر بار نو سال تک فوج کا ساتھ دینے کا طعنہ دینے والے خود گیارہ سال فوج کے زیر سایہ رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے اختلافات ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیں مسلم لیگ ق اس میں فریق نہیں بنے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں